جھانوی کپور کی میڈیا سے پہلی گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ مئی 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی میڈیا سے پہلی گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھانوی کپور کی میڈیا سے پہلی گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وڈیو میں جب جھانوی کپوراپنی آنجہانی والدہ و اداکارہ سری دیوی کے فلم ’’مام‘‘ میں بہترین اداکاری پر قومی ایوارڈ لینے کے لئے گئیں تو اس دوران جب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ ماں کو ایوارڈ ملنے پر آپ کیا کہیں گئی جس پر جھانوی نے کہا کہ مین اور میری بہن خوشی بہت خوش ہیں کیونکہ فلم ’’مام‘‘ سری دیوی کے لئے بہت خاص فلم تھی اور مجھے خوشی ہے کہ ان کی اس فلم کواور ان کے کام کو شائقین نے سراہا ہے۔