پروڈیوسرز کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ اور ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کے باکس آفس پر ٹکرائو سے بچائو کے لئے کوششیں جاری

بدھ 23 مئی 2018 10:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ اور ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کے پروڈیوسرز کی فلموں کا باکس آفس پر ٹکرائو سے بچائو کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ویرے دی ویڈنگ اور ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کا یکم جون کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا جبکہ دونوں کی کہانی ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہے لیکن دونوں فلموں کے باکس آفس پر ٹکرائو سے بچائو کے لئے پروڈیوسرز کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، فلم’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ اداکارہ سونم کپور جبکہ فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ ان کے بھائی ہرش وردھان کپور کی ہے۔

متعلقہ عنوان :