دلچسپ فلمیں کرنا چاہتی ہوں، ڈیانا پنٹے

بدھ 23 مئی 2018 10:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈاداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ وہ ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہیں جو ان کی دلچسپی کا باعث بنیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ ان کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے کہ وہ فلموں کے لئے بہت زیادہ سوچ سمجھ کر انتخاب کرتی ہیں بلکہ وہ ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہیں جو ان کی دلچسپی کا باعث بنیں، میں ایسی فلمیں کیوں کروں جس میں لوگوں کے وقت کا ضیاع ہو۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فلم دیکھنے میں اچھی تھی لیکن آپ کو وہ فلم کرنی چاہیئے جو معیاری ہو اور میرا خیال ہے کہ یہ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :