ملیریا کے خاتمے کے لئے چین کی حکمتِ عملی کی عالمی پذیرائی

بدھ 23 مئی 2018 10:50

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) چین کی قومی صحت کمیٹی کی نائب سربراہ سوئی لی نے جنیوا میں کہا کہ چینی حکومت نے ملیریا کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کی اپیل پر عمل درآمد کرتے ہوئے چین میں ملیریا وائرس کے خاتمے کے لئے مسلسل کام کیا ہے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی جانب سے ملیریا کے خاتمے کے لئًے پیش کردہ ورکنگ حکمت عملی اور اقدامات کو عالمی برادری نے بڑے پیمانے پر قبول کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی صحت تنظیم نے ملیریا کے خاتمے کے حوالے سے چین کے کامیاب تجربات کو متعارف بھی کروایا ہے۔عالمی صحت تنظیم کے اعدادو شمار کے مطابق 2016ء میں دنیا بھر میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں2015ء کے مقابلے میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ یہ دنیا میں انسدادِ ملیریا وائرس کے لئے سست روی سے کام کرنے کا اظہار ہے عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں مختلف ممالک سے ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دینے کی اپیل کی تاکہ 2020ء تک ملیریا کے مرض اور اس سے ہونے والی شرحِ اموات میں 40 فیصد کمی کے ہدف کو پورا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :