نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ پر نوازشریف کا ردعمل سامنے آگیا

وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ہے، یہ تحریک انصاف کا کلچر ہے جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 11:09

نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ پر نوازشریف کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2018) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ہے، یہ تحریک انصاف کا کلچر ہے جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا گزشتہ روز ایک پروگرا کے دوران پیش آنے والے واقعہ سے متعلق اپنا رد عمل دیا۔

جس میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے چور کہنے پر وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ہے، یہ تحریک انصاف کا کلچر ہے جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔نہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی تحریک انصاف کے ممبران گھتم گھتا ہوتے رہے، ایک ایک کر کے پی ٹی آئی کے سارے پول کھل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ ورز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو لائیو شو میں تھپڑ دے مارا۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور وفاقی وزیر نجکارینجی ٹی وی شو میں حالات حاضرہ پر تبصرہ کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور معروف صحافی افتخار احمد بھی ٹی وی شو کا حصہ تھے۔

سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے الجھ پڑے۔اس موقع پردانیال عزیز نے نعیم الحق کوچور کہا تو نعیم الحق آپے سے باہر ہو گئے ۔انکا کہنا تھا کہ تم نے مجھے چور کیسے کہا تمہاری ہمت کیسے ہوئی اور انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھےمسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا اور خاتون سیاستدان کی موجودگی میں دانیال عزیز کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی تھی۔اس موقع پر میزبان کو بیچ بچاو کروانا پڑا۔