ْمانسہرہ ،گاندھیاں موڑ کے مقام پر ڈمپر کی ٹکر سے بفہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ مئی 11:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) مانسہرہ میں گاندھیاں موڑ کے مقام پر ڈمپر کی ٹکر سے بفہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ، مشتعل افراد نے شاہراہ ریشم بلاک کر کے ڈمپر کو آگ لگا دی، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گاندھیاں موڑ کے مقام پر رفتار ڈمپر کی ٹکر سے بفہ میرا کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سینکڑوں افراد موقع پر پہنچ آئے اور شدید اشتعال میں ڈمپر کو آگ لگا دی او نعرے بازی کی، ڈرائیور اس دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مظاہرے کی وجہ سے شاہراہ ریشم پر ٹریفک بلاک ہو گئی۔

پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔