کھیل کے میدانوں میں پانی کی فراہمی سمیت ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ

بدھ 23 مئی 2018 11:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد زبیر خان نے کہا ہے کہ عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، کھیلوں کے میدان پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کریں گے، بکریال سٹی میں ون ویلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وہ یہاں عطر شیشہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اے ڈی سی یاسر علی خان، اے سی عبدالرحمن خان اور ایس پی عارف خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف عوامی مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کے موقع پر حل کرنے اور بعٖض پر انکوائری کرنے سمیت بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ کھیلوں کے میدان میں پانی کی عدم دستیابی سمیت بکریال سٹی میں موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے ون ویلنگ کا بھی ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور کھیلوں کے میدان میں پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :