(ن) کی حکومت دوبارہ اقتدار میں آکر وژن 2025ء کو آگے بڑھائیگی‘ میاں عثمان

پنجاب میں سی پیک کے تناظر میں استعداد بڑھانے کے متعدد منصوبو ں پر کام ہو رہا ہے‘ سینئر نائب صدر ٹریڈرز ونگ

بدھ مئی 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ عوام خیبر پختوانخواہ کو تباہ حالی کے دہانے پر پہنچانے والی پی ٹی آئی کے ہاتھوںمیں کسی صور ت بھی ملک کی باگ ڈور نہیں دیں گے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت دوبارہ اقتدار میں آکر وژن 2025ء کو کامیابی سے آگے بڑھائے گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا زمینی حقائق کے مطابق کوئی ہوم ورک نہیں اور اس کی جانب سے پیش کیا جانے والا ایجنڈااس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹر اکچر کے بغیر کسی ملک کی ترقی ممکن ہے اورنہ ہی بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے ۔ انفراسٹر اکچر اور گروتھ کی وجہ سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح باقی صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے جس نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دور اندیش لیڈر ہیں اسی لئے پنجاب میں سی پیک کے تناظر میں استعداد بڑھانے کے متعدد منصوبو ں پر کام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئند ہ حکومت بنانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے بلکہ انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے پر عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Your Thoughts and Comments