چوتھا عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے شروع ہوگا

بدھ مئی 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھا عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب،، خیبر پختونخوا، سندھ،، اسلام آباد، بلوچستان کی ٹیمیں ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مینجر میٹنگ 26 مئی کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائیگا جو کہ جون میں کراچی میں لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم رواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

Your Thoughts and Comments