امریکی بینکوں کے خالص منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران 27.5 اضافہ

بدھ 23 مئی 2018 12:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) امریکی بینکوں کا پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع 56 ارب ڈالر رہا جو 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27.5 فیصد زیادہ ہے،اسکی وجہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن کی گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران امریکی بینکوں کا خالص منافع 27.5 فیصد اضافے کے ساتھ 56 ارب ڈالر رہا ۔70 فیصد سے زیادہ بینکوں کا کہنا ہے کہ ان کی تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئی۔اس عرصے میں ان بینکوں کی مجموعی آمدنی 131.3 ارب ڈالر رہی جو 2017 ء کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :