Live Updates

تحریک انصاف کے سو دن کے ایجنڈے پر اعتراضات اٹھانے پراسد عمر کا ن لیگ کوکرار جواب

ن لیگ کے دو مضحکہ خیز اعتراض تھے ایک یہ کہ یہ ن لیگ کے ویژن کا چھاپہ ہے اور دوسرا یہ کہ یہ پریکٹیکل نہیں بھائی آپ خود فیصلہ کر لیں کہ یہ چھاپہ ہے یا پریکٹیکل نہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا ن لیگ کو جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 مئی 2018 12:15

تحریک انصاف کے سو دن کے ایجنڈے پر اعتراضات اٹھانے پراسد عمر کا ن لیگ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے 100 روزہ ایجنڈے پر تنقید کرنے والے ن لیگیوں کو کرارا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا ایک ویڈیو پیغام میں ن لیگ کے تحریک انصاف کے 100روزہ ایجنڈے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیروں کی فوج نے پریس کانفرس کی۔

جس میں ان کو دو باتوں پر اعتراض تھا ایک تو ن لیگ کے وزیروں کو خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کارگردگی پر اعتراض تھا۔تو اس کا تفصیلی جواب ہم چند دنوں میں دے دیں گے۔جس کے بعد ان کی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔یہاں پر میں ایک سادہ سی بات کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایسا صوبہ ہے جہاں پر اگر کوئی حکومت ایک بار آتی ہے تو کارگردگی نہ دکھانے پر یہاں کے لوگ اس حکومت کو دوبارہ منتخب نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اور اب آپ جو بھی سروے اٹھا کر دیکھ لیں وہ یہی کہتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہو گی۔اور تحریک انصاف یہاں پر پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی۔دوسرا اعتراض ن لیگ کو ہمارے 100 دن کے منصو بے پر تھا ۔لیکن مضحکہ خیز بات یہ تھی کہ ایک تو ن لیگ کا یہ موقف تھا کہ تحریک انصاف کا یہ 100روزہ ایجنڈا ہمارے وژن پر چھاپہ ہے۔اور پھر وہ کہتے ہیں کہ یہ پریکٹیکل ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا ایک ویڈیو پیغام میں ن لیگ کے تحریک انصاف کے 100روزہ ایجنڈے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیروں کی فوج نے پریس کانفرس کی۔جس میں ان کو دو باتوں پر اعتراض تھا ایک تو ن لیگ کے وزیروں کو خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کاردگردی پر اعتراض تھا۔تو اس کا تفصیلی جواب ہم چند دنوں میں دے دیں گے۔

جس کے بعد ان کی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔یہاں پر میں ایک سادی سی بات کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایسا صوبہ ہے جہاں پر اگر کوئی حکومت ایک بار آتی ہے تو کارگردگی نہ دکھانے پر یہاں کے لوگ اس حکومت کو دوبارہ منتخب نہیں کرتے۔اور اب آپ جو بھی سروے اٹھا کر دیکھ لیں وہ یہی کہتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہو گی۔اور تحریک انصاف یہاں پر پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی۔

دوسرا اعتراض ن لیگ کو ہمارے 100 دن کے منصو بے پر تھا ۔لیکن مضحکہ خیز بات یہ تھی کہ ایک تو ن لیگ کا یہ موقف تھا کہ تحریک انصاف کا یہ 100روزہ ایجنڈا ہمارے وژن پر چھاپہ ہے۔اور پھر وہ کہتے ہیں کہ یہ پریکٹیکل ہی نہیں ہے۔لیکن پاکستان تحریک انصاف اس ایجنڈے پر عمل کر کے دکھائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کا 100 روزہ ایجنڈا پیش کیا تھا جس میں تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات