پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونیوالے میچز میں قومی کرکٹ ٹیم نے زیادہ میچز مصباح الحق کی کپتانی میں جیتے

بدھ مئی 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے میچز میں قومی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ میچز مصباح الحق کی کپتانی میں جیتے، مصباح الحق کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2012ء اور 2016ء میں مجموعی طور پر دس ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے سات جیتے دو ہارے اور ایک میچ ڈرا ہوا ۔

وسیم باری، سعید احمد، معین خان،، ماجد خان، جاوید برکی، انتخاب عالم، امتیاز احمد اور حنیف محمد کی قیادت میں قومی ٹیم کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی ۔

Your Thoughts and Comments