فاٹا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کے مابین معاہدہ

بدھ 23 مئی 2018 12:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) فاٹا یونیورسٹی ایف آر کوہاٹ اور سی آر ایس پی یونیورسٹی آف لاہور کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا‘ معاہدے کی دستاویز پر فاٹا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اورک او آر آئی سی ڈاکٹر عالم زیب عامر اور سی آر ایس پی یونیورسٹی آف لاہور کے منیجر نسیم خان اچکزئی نے دستخط کیے اس موقع پر فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدطاہر شاہ بھی موجود تھے‘ معاہدے کے تحت دونوں جامعات جدید تحقیق کے فروغ ‘پیشہ ورانہ تعلیم‘ انسانی وسائل کی ترقی اور مالیاتی امور کے سلسلے میں ایک دوسرے سے باہمی تعاون کرینگی‘ یاد رہے کہ فاٹا یونیورسٹی کا یہ معاہدہ پنجاب کے کسی بھی یونیورسٹی کیساتھ پہلا معاہدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :