حویلی لکھا میں ناقص اور کوئوں کا نوچا چکن گوشت سرِ عام فروخت ہونے لگا

بدھ 23 مئی 2018 12:43

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجیہی کے باعث ناقص اور کوئوں کا نوچا چکن گوشت سرِ عام فروخت ہونے لگا ،ناکوئی تکبیر اور ناہی صفائی کا مناسب انتظام ،لوگ سستے اور سیل کے نام پے مضرِ صحت چکن کا گوشت کھانے پے مجبور،انتظامیہ کا چکن ڈیلروں کو فری ہینڈ۔

(جاری ہے)

متعلقہ اداروں کی عدم توجیہی اور لاپروائی کی وجہ سے اندرون شہر قائم چکن ڈیلروں نے اپنی دوکانوں اور پھٹوں پے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کیئے ہوئے ہیں جبکہ گوشت کو ذبح کرنے والے افراد ذبح کرتے وقت بجائے تکبیر پڑھنے کے آپس میں گفتگو کرنے اور سگریٹ کے کش لگانے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ ذبح کیئے گئے گوشت پے ناصرف مکھیوں کی بہتات نظر آتی ہے بلکہ کو،ْوں کی بڑی تعداد بھی زبح شدہ گوشت کو نوچتے ہوئے دیکھائی دیتی ہے ،علاقہ معززین نے خادم اعلیٰ پنجاب سے بھی فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :