اوپن یونیورسٹی نے وفاقی کابینہ سے کرغستان میں انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظور حاصل کرلی

کرغستان میں انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ میں اوپن یونیورسٹی کے لیڈنگ رول کو مزید پذیرائی حاصل ہوگی‘ ڈاکٹر شاہد صدیقی

بدھ مئی 12:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ وفاقی کابینہ سے جمہوریہ کرغستان میں "فاصلاتی نظام تعلیم"" کا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی منظوری حاصل کرلی ہے۔وفاقی کابینہ نے کرغستان کے ایجوکیشنل سائنٹیفک پروڈکٹیو کمپلکس انٹرنیشنل (ESPC) اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مابین فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یاداشت(MoU) پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی صدارت وزیر اعظم ،ْ شاہد خاقان عباسی کررہے تھے۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کرغستان میں سینٹر کے قیام کے لئے کابینہ کی منظوری کو ایک بڑا اقدام قرار دیا ۔۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ کرغستان میں انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ میں اوپن یونیورسٹی کے لیڈنگ رول کو مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے طلبہ اور اکیڈمک سٹاف کے عظیم تر مفاد کے لئے کرغستان کی انٹرنیشل یونیورسٹی اور اوپن یونیورسٹی باہمی تعاون سے کرغستان میں "فاصلاتی نظام تعلیم""کا انسٹی ٹیوٹ قائم کریں گے۔اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب عنقریب منعقد کی جائے گی۔کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میںاوپن یونیورسٹی اپنا انسٹی ٹیوٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت پاکستان کے تعاون سے قائم کرے گی۔

کرغستان میں انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں اوپن یونیورسٹی تکنیکی مہارتیں اور اکیڈمک سپورٹ فراہم کرے گی جبکہ ای ایس پی سی انسٹی ٹیوٹ کو چلانے اور کامیاب بنانے کے لئے انفراسٹرکچر یعنی جگہ ،ْ سامان اور سٹاف فراہم کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ میں دونوں تعلیمی ادارے مختلف شعبوں میں آن لائن اور بلنڈڈ لرننگ سہولتوں کے ذریعے مشترکہ تعلیمی پروگرامز پیش کریں گے۔

دونوں اطراف عربی ،ْ اردو ،ْ روسی ،ْ کرغیر اور انگریزی زبانوں کے کورسسز پیش کرنے میں باہمی اشتراک کریں گے اور لسانیات کے مطالعے کا مرکز قائم کیا جائے گا۔انٹرنیشنل کولوبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے انچارج ،ْ ڈاکٹر زاہد مجید کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں کرغستان میں "فاصلاتی نظام تعلیم""کا انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئیعمل درآمد کا آغاز جلد ہوگا۔