مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور نہتے بے گناہ کشمیر یوں کا وحشیانہ قتل عام ناقابل معافی جرم ہے‘طاہر فاروق

بدھ مئی 12:46

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر طاہر فاروق رائیسانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور نہتے بے گناہ کشمیر یوں کا وحشیانہ قتل عام ناقابل معافی جرم ہے۔بھار ت 70سالوں سے کشمیر یوں پر اندوہناک مظالم ڈھا رہا ہے لیکن وہ کبھی بھی غیور اوربہاردر کشمیری قوم کو مدعوب نہیں کر سکا۔

بلکہ بھارتی مظالم کی شدت کے بعد کشمیریوں کی تحریک خریت میں بھی اضافہ ہوا ہے کشمیریوں نے کبھی بھی اپنے آپ کو بھارتی شہری تصور نہیں کیا ہے بلکہ وہ بھارتی مسلح افواج کے سامنے سینہ سپر رہے ہیں۔

کشمیر ی کبھی بھی اپنے خود اردیت سے دستبردار نہیں ہوں گے افواج پاکستان کے ساتھ کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح شابہ بشانہ کھڑی ہے افواج پاکستان کے ساتھ کشمیر کا بچہ جوان اور خواتین سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Your Thoughts and Comments