سندھ میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز آؤٹ ،ْآئی سی سی نے ٹوئٹر پر رولنگ دے ڈالی

حمزہ نامی ایک مداح نے ہمیں ایک ویڈیو بھیج کر رولنگ مانگی ،ْآئی سی سی

بدھ مئی 12:46

دبئی /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سندھ کے کسی شہر میں ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران ایک بلے باز دلچسپ انداز میں آؤٹ ہوا لیکن شاید اٴْسے اپنے آؤٹ ہونے کا یقین نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ کرکٹ میچ کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج کر آؤٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق رولنگ مانگی گئی۔

(جاری ہے)

اور آئی سی سی نے اس ویڈیو کا جائزہ لیا اور اپنے فیصلے میں بلے باز کو آؤٹ قرار دیدیا۔

آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلے باز کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیاکہ حمزہ نامی ایک مداح نے ہمیں ایک ویڈیو بھیج کر رولنگ مانگی۔کہا گیاکہ بدقسمتی سے (آئی سی سی) قانون 32.1 کے مطابق بلے باز آؤٹ ہے۔رپورٹ کے مطابق تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ میچ کب کھیلا گیا، لیکن آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک مقامی کرکٹ میچ سے متعلق رولنگ دینا ایک دلچسپ واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :