سٹراسبرگ اوپن ٹینس، ڈومنیکا کیبلکووا اور زارینا دیاز نے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 23 مئی 2018 12:46

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سلواکیہ کی نامور ٹینس سٹار ڈومنیکا کیبلکووا اور قزاخستان کی ٹینس سٹار زارینا دیاز نے سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگری کی ریکا لیوکا جانی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں قزاخستان کی زارینا دیاز نے سخت مقابلے کے بعد ہنگری کی تمیا بابوس کو 7-6-(7-2)، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :