اسلامیہ کالج ‘ پروفیسر عبدالوہاب نے ذوآلوجی میں پی ایچ ڈی کرلی

بدھ مئی 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) شعبہ ذوآلولی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ریسرچ سکالر اور گورنمنٹ ڈگری کالج کبل سوات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عبدالوہاب نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر علی محمدکی زیرنگرانی پی ایچ ڈی کرلی‘ انہوں نے مچھلی کی اقسام اور پانی میں پائے جانے والے زہریلے مادوں کے مچھلیوں پراثر ات کے بارے میں تحقیق کی‘ ان کے ایگزامینر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی تھے‘ شعبہ ذوالوجی میں منعقدہ امتحانی نشست میں سپروائزر اور ایگزامینر سمیت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے بھی شرکت کی۔