مینگورہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے‘ کمشنر مالاکنڈ

بدھ مئی 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء)کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تاریخی اقدامات اٹھارہے ہیں اور مینگورہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ‘ ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے دفتر میں گنداٹھانے کے لئے گاڑیوں کی حوالگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مالاکنڈ نے کہاکہ اب وقت بدل چکاہے‘ حکمران حاکم نہیں بلکہ خادم بن گئے ہیں اور اس مقصد کو نچلی سطح پر لانے کیلئے انتظامیہ افسران بھی عوام کے خادم ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔