ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر سید اجمل حسین کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی

بدھ 23 مئی 2018 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) خیبرتدریسی ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید اجمل حسین کو گریڈ 19مین ترقی دے کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنادیاگیاہے، انھیں ہیڈاینڈ نیک سرجری کے یونٹ نمبر چار کا انچاج مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید اجمل حسین 24سال سے ای این ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں، انھوں نے کراچی سے ایف سی پی ایس کیا اور خیبرمیڈیکل کالج مین تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا شمار اپنے شعبے کے اعلیٰ مہارت رکھنے والے ڈاکٹروں میں ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :