انجینئرنگ یونیورسٹی کی ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر شمائلہ فاروق کابین الاقوامی اعزاز

بدھ 23 مئی 2018 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کی ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر شمائلہ فاروق نے ذہنی آزمائش کے مقابلے میں دولت مشترکہ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہیں یہ اعزاز ہنگری کے دارالحکومت بڈا پسٹ میں 30 مئی سے یکم جون تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی لیونگ نالج کانفرنس میں پیش کیاجائیگا۔ کانفرنس ہنگری کی کاروینس یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :