سرکاری ملازمین کے لئے حج کی ادائیگی کی بابت رخصت اتفاقیہ کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں، عملہ ڈویژن کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

بدھ مئی 13:18

سرکاری ملازمین کے لئے حج کی ادائیگی کی بابت رخصت اتفاقیہ کے استعمال ..
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ متعلقہ قوانین کے تحت سرکاری ملازمین کے لئے حج کی ادائیگی کی بابت رخصت اتفاقیہ کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں عملہ ڈویژن کی جانب سے نعیمہ کشور خان کے سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ متعلقہ قوانین کے تحت سرکاری ملازمین کے لئے حج کی ادائیگی کی بابت رخصت اتفاقیہ کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے بشرطیکہ ایسے ملازم کے کھاتے میں رخصت اتفاقیہ موجود ہو اور مجاز اتھارٹی اس کی منظوری دے ۔

متعلقہ عنوان :