بیرکوبیماریوں سے بچانے کیلئے پھپھوند ی کش زہر استعمال کریں، زرعی ماہرین

بدھ 23 مئی 2018 13:32

سلانوالی۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ با غوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد کا استعمال بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے ا س لیے بیر کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے پھپھوندکش زہر کااستعمال کریں تا کہ فصل کو ہرقسم کے نقصان سے بچایاجاسکے اس سلسلہ میںباغوں میں گلی سڑی کھاد کااستعمال بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے اگر چھوٹے پود ے کو 20کلوگرام کھا د اوربڑ ے پو د ے کو چالیس کلوگرام کھاد ڈالی جا ئے تو ا ن کی سڑ ن سے پو دے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ماہرین کے مطابق پتوں پر کیڑے کے حملے سے کا لے رنگ کے نشان نمود ار ہونا شرو ع ہوجاتے ہیں جس سے پھل کی شکل بھی خرا ب ہوجاتی ہے باغ میں اگر کسی بیماری کے حملے کی علا مت ظاہرہو تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جا ئے تا کہ کسی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :