فرانس کے 140 شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے

بدھ 23 مئی 2018 13:34

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) فرانس کے 140 شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں صدرامانوئل ماکرون کے برسر اقتدار آنے کے بعد گزشتہ روز ہونے والے یہ مظاہرے، حکومت کے خلاف سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے رہے، جن میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دارالحکومت پیرس میں بھی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرے ایسے موقع پر ہوئے جب فرانس میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے نتیجے میں اسے اب تک کروڑوں یورو کا نقصان ہو چکا ہے۔حکومت مخالف مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے اصلاحاتی پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف ٹھیکیداروں، کمپنی مالکوں اور سرمایہ دار طبقوں کے حق میں کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :