امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ

بدھ 23 مئی 2018 13:34

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) امریکا میں فائرنگ کے واقعات دیگر سات صنعتی ملکوں کے مقابلے سات گنا زیادہ رونما ہوئے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یکم جنوری 2009 ء سے 21 مئی 2018ء تک سات صنعتی ملکوں منجملہ امریکہ، کینیڈا، جاپان،، جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ میں فائرنگ کے رونما ہونے والے واقعات کا جائزہ لئے جانے کے بعد ان اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ عرصے میں کینیڈا اور فرانس میں فائرنگ کے دو، جرمنی میں ایک اور دیگر ملکوں میں کوئی واقعہ رونما نہ ہونے کے مقابلے میں امریکا میں فائرنگ کے 288 واقعات رونما ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں لوگوں کے ہتھیار رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے جس کے نتیجے میں ہر سال بڑی تعداد میں لوگوں کو فائرنگ کے واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔