بین الاقوامی فوجداری عدالت میںفلسطینی درخواست کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اسرائیل

بدھ 23 مئی 2018 13:34

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) اسرائیل نے فلسطینیوں کی طرف سے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل فلسطین معاملے پر تحقیقات کی مجاز نہیں ہے، کیونکہ ایک تو اسرائیل اس عدالت کا رکن نہیں ہے اور دوسرا فلسطینی اتھارٹی کوئی ریاست بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری سے متعلق پالیسی اور وہاں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت میںگزشتہ روز درخواست جمع کرائی تھی۔