جرمن وزیر خارجہ کا واشنگٹن میں ایرانی جوہری معاہدے کا دفاع

بدھ مئی 13:34

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے پہلے دورہ امریکا میں ایرانی جوہری معاہدے کا دفاع کیا ہے۔ ارکان کانگریس سے بات چیت میں ماس نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل رآمد کے حوالے سے یورپ متحد اور پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے اس جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ اور واشنگٹن کے مابین اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ماس آج بدھ کو اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے بھی ملیں گے۔ پومپیو اور بولٹن ایران کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔