کپاس کے کاشتکاروں کو چھدرائی کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 23 مئی 2018 13:53

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو چھدرائی کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اگر چھدرائی کا عمل بوائی کے 25دن کے اندر یاپہلے پانی سے قبل یاخشک گوڈی کے بعد ایک ہی دفعہ مکمل نہ کیاجائے تو فصل کو سخت نقصان پہنچ سکتاہے اس لئے اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے ۔

انہوںنے کہاکہ لائنوں میں کاشت کی گئی بی ٹی اقسام کی پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سی35 دن بعد اور باقی آبپاشیاں 12 سے 15 دن کے وقفہ سے کی جانی ضروری ہوتی ہیں تاہم پٹڑیوں پرکاشت کی صورت میں پانی6سی9دن کے وقفہ سے 4سی5مرتبہ لگایا جاسکتاہے نیز اگر اس دوران پودے میں پانی کی کمی کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو بوقت ضرورت آبپاشی کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈرل سے لائنوں میں کاشت کی گئی روائتی چھوٹے قد والی اقسام کی پہلی آبپاشی بوائی کے 30سے 40دن بعد اور لمبے قد والی کپاس کی اقسام کی آبپاشی 40 سے 50روز کے بعد کرنا ضروری ہے جبکہ بعد ازاں 12سی15دن کے وقفہ سے آبپاشیوں کاسلسلہ جاری رکھنا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی جگہ پرکیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال بھی کرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :