ادب کی خدمت کرنیوالوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ دینے کا اجراء کیا جائیگا‘توقیر ناصر

کتاب سے دوستی سے انسان کا ذہن روشن ہو جاتا ہے مگر آج ہمارے ہاں اچھا لکھنے والوں کا فقدان ہے ‘ خصوصی گفتگو

بدھ مئی 14:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر نے کہا ہے کہ کتاب سے دوستی سے انسان کا ذہن روشن ہو جاتا ہے ،علم دوست لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے بھی لوگوں میں تمیز اور تہذیب کا شعور آجاتا ہے ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم کتاب کے مطالعہ سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے معاشرے میں کوئی بڑا ادیب سامنے نہیں آیا اور صرف پرانے ادیب اور رائٹرز کا لکھا ہوا کلام ہی موجود ہے ۔

وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانی تہذیبوں کا حال کتابوں کے ذریعے ملتا ہے اور ہمارے اردو ادب سے تعلق رکھنے والے رائٹروں نے جو لکھا وہ بھرپور مقبول ہوا مگر آج اچھے لکھنے والوں کا فقدان ہے اور لوگوں نے کتاب بینی سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا رحجان ہے ۔ سوشل میڈیا کی افادیت اور اہمیت اپنی جگہ ہے مگر وہ کبھی ادب کا متبادل ثابت نہیں ہو سکتا ۔ توقیر ناصر نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل ادب اور ثقافت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور مستقبل میں ادب کی خدمت کرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف پر ان کو ایوارڈ دینے کا اجراء بھی کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :