دانیال عزیز کی جرات اور برداشت کو سراہتا ہوں،

نعیم الحق نے تھپڑ دانیال عزیزکو نہیںبلکہ پورے پارلیمان کو مارا ہے-کیپٹن صفدر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ مئی 13:14

دانیال عزیز کی جرات اور برداشت کو سراہتا ہوں،
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 مئی۔2018ء) مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کے دامادکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ نعیم الحق نے تھپڑ دانیال عزیزکو نہیںبلکہ پورے پارلیمان کو مارا ہے، عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے، کے پی کی ناکام حکومت ملنے پر آپ نے تھپڑ مارنا شروع کردیئے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ دانیال عزیز کی جرات اور برداشت کو سراہتا ہوں، عمران صاحب، یہ تھپڑ دانیال کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا۔

کیپٹن صفدر نے کہا کے پی کی ناکام حکومت ملنے پرآپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے، ، عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے ، یہ کلچرختم ہوناچاہیےانہوں نے کہا کہ نے کہا کہ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لےکر ٹی وی چینلوں پرآئے ہیں،،دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے نوجوانوں کو یہ کلچر دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر خدانخواستہ تحریک انصاف کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ کے پی کی ناکام حکومت ملنے پرآپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے، عمران خان صاحب یہ تھپڑدانیال عزیز کونہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیاہے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لےکر ٹی وی چینلوں پرآئے ہیں،جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو؟، عمران خان صاحب آپ کو اس کانوٹس لیناچاہیے،یہ کلچرختم ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر تنقید کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا، سازش کنٹینر سےشروع ہوکر عدالتوں تک پہنچی، نواز شریف کے بیان کو صحیح طرح سے پڑھاجائے، بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے بیان کو تبدیل کیا۔