امیرا دستور فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کا حصہ بن گئیں

بدھ 23 مئی 2018 14:16

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ امیرا دستور فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت اور راج کمار رائو کے بعد اداکارہ امیرا دستور بھی ہدایتکار پراکاش کوولا مودی کی کامیڈی اور نفسیاتی تھرلر فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کا حصہ بن گئی ہیں جس میں وہ اداکار راج کمار رائو کی محبت ہوں گی۔

(جاری ہے)

امیرا دستور فلم ’’کالا کانڈی ‘‘ میں کام کر چکی ہیں۔