نعیم الحق نے سوچی سمجھی حرکت کی ،ْ دانیال عزیز

ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا ،ْ جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو بوکھلا جاتے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو سیاہی پھینکنا،جوتے مارنا،احسن اقبال کو گولی لگی،یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے ،ْ وفاقی وزیر

بدھ مئی 14:22

نعیم الحق نے سوچی سمجھی حرکت کی ،ْ دانیال عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) وفاقی وزیر ن لیگی رہنما دنیال عزیز نے کہا ہے کہ نعیم الحق نے پری پلانڈ حرکت کی ،ْایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی کہ وہ ہاتھ اٹھاتے،پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں۔وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہرگزشتہ روز پیش آئے واقعہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا ،ْ جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 دن کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے،پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں، نہ ہی کوئی تنظیم ہے۔۔دانیال عزیز نے کہا کہ سیاہی پھینکنا،جوتے مارنا،،احسن اقبال کو گولی لگی،یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔یاد رہے گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا۔