ایشین مارکیٹس میں مندی رہی

بدھ مئی 14:22

ایشین مارکیٹس میں مندی رہی
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ایشین مارکیٹس میں بدھ کو مندی رہی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے شمالی کورین ہم منصب کے ساتھ طے شدہ ملاقات بارے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 270.60 پوائنٹ (1.18 فیصد) کمی کے ساتھ 22689.74 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 12.26 پوائنٹ (0.68 فیصد ) کمی کے ساتھ 1797.31 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفے پر ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔ہینگ سینگ انڈیکس 325.34 پوائنٹ (1.04 فیصد) کمی کے ساتھ 30909.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :