Live Updates

سیاست میں تشدد کے عنصر کی ہم کبھی حمایت نہیں کر سکتے، شفقت محمود

بدھ 23 مئی 2018 14:22

اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے رکن شفقت محمود نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کے عنصر کی ہم کبھی حمایت نہیں کر سکتے‘ پارٹی میں انفرادی طور پر اگر کوئی غلط بات کرتا ہے تو ہم اسے غلط کہیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعترا پر شفقت محمود نے کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ پیش آنے والا حادثہ ہم سب کے لئے تکلیف دہ تھا۔

(جاری ہے)

ہم سب نے اس کی مذمت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات الگ ہیں پارٹی میں اگر ایک فرد نے غلط بات کی ہے تو غلط ہے۔ سیاست میں تشدد کے عنصر کی ہم کبھی سپورٹ نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی کہا کہ ہم سب نے احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی اس کی ماروی میمن کے علاوہ کسی نے مذمت نہیں کی۔ یہ دہرا طرز عمل نقصان دہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات