ملالہ یوسف زئی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ایک رنگین دن' ملالہ یوسف زئی نے رنگوں میں کھلی اپنی نئی تصویر ٹویٹ کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 14:16

ملالہ یوسف زئی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2018ء) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ایک رنگین دن' ملالہ یوسف زئی نے رنگوں میں کھلی اپنی نئی تصویر ٹویٹ کر دی۔تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور وہیں پر اپنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔۔ملالہ یوسف زئی پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

ملالہ خواتین کی تعلیم کے لیے جدوجہد کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔حال ہی میں ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ کے چہرے پر رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ملالہ مختلف رنگوں میں رنگی ہوئی ہیں۔۔ملالہ یوسف زئی نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا ہے ’ایک رنگین دن’۔

جس سے لگ رہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے یہ دن رنگوں میں کھیلتے ہوئے گزارا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ملالہ کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ملالہ یوسف زئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹی سبیکہ شیخ شہید کے بارے میں بھی کچھ بول لیں وہ بچی تعلیم کے حصول کیلئے امریکہ گئی تھی اور اسکو ایک امریکی دھشتگرد نے امریکہ میں شہید کردیا گیا تھا۔

یاد رہے ملالہ یوسف زئی کو سکول جاتے ہوئے طالبان نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔جس کے بعد ملالہ یوسف کا بیرون ملک میں علاج ہوتا رہا۔۔ملالہ یوسف گزشتہ ماہ 7 سال بعد پاکستان واپس آئیں تھیں۔۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ میرے اس پاکستان دورے کا مقصد د دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان پُرامن ہے،پیغام دینا تھا کہ پاکستانی دہشت گردی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔