مکی آرتھر نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

پیسر بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے:ہیڈ کوچ

بدھ مئی 14:21

مکی آرتھر نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
لاہور(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مئی 2018 ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر انٹر نیشنل کرکٹ میںواپسی کے بعد پہلی جیسی کاکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں اور بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کاکردگی پر بہت سے سوالیہ نشان کھڑے ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو آج بھی نوجوان فاسٹ باﺅلر پر اعتماد ہے۔لارڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے محمدعامر کودور حاضر کا بہترین فاسٹ باﺅلر قرار دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے محمد عامر کی فٹنس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے،وہ لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہیں ،اس گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی توجہ کا زیادہ محور فاسٹ باﺅلر محمد عامر ہی رہے ۔

مکی آرتھر کا مزید کہناتھا کہ ہم نے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا جائزہ لیا ہے اور ٹرینٹ بولٹ کی باﺅلنگ کی ویڈیو بھی دیکھی ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ عامر بھی ٹرینٹ بولٹ کی طرح انگلش بلے بازوں پر غضب ڈھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر موجودہ دور کا بہترین فاسٹ باﺅلر ہے اور وہ بائیں کے بلے بازوں کے لیے تو تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،انگلش ٹاپ آرڈر میں تو ایلسٹرکک،مارک سٹون مین اور ڈیوڈ مالان کی شکل میں لیفٹ ہینڈڈ بلے باز بھی موجود ہیں ،محمد عامر کئی بار بدقسمت بھی ثابت ہوئے ہیں اور ان کی باﺅلنگ پر کئی کیچز بھی ڈراپ ہوئے ہیں تاہم وہ لارڈ ٹیسٹ میں عمد ہ کاکردگی کے لیے پرعزم ہیں اور ہمیں بھی امید ہے کہ اس بار سب کچھ ٹھیک رہے گا ۔

واضح رہے کہ 2016ءمیں کم بیک کے بعد سے محمد عامر کی گیند وں پر اب تک 16کیچز ڈراپ ہوچکے ہیں ، ان میں سے بیشتر کیچز ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے تھے جواگر پکڑے جاتے تو کہانی کافی مختلف بھی ہوسکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :