عوام کوتحفظ فراہمی میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، عالم شنواری

بدھ مئی 14:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم شنواری نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘اچھی کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں انعامات جبکہ خراب کارکردگی پر انہیں سزا کاعمل جاری رہے گا۔وہ اپنے دفتر میں مردان اورنوشہرہ کے پولیس افسران اور ماتحت عملے میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او مردان خرم رشید، ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی، ڈی پی او صوابی سہیل خالد اور ڈی پی او نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی نے کہاکہ پولیس کی بروقت کاروائی سے اندھے قتل،،،منشیات اوراسلحہ بارودکی سمگلنگ کو ناکام بناکرملوث ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔انہوں نے بہتر کارکردگی پر ڈی ایس پی سٹی و ہیڈکوارٹر مردان اختراز خان، ڈی ایس پی لقمان خان،سب انسپکٹرزعاشق حسین، تاج محمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظہور اقبال، خالد خان اورنذیر خان میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :