شبقدر میں گوشت مہنگافروخت کرنے پر 9قصاب پابند سلاسل

بدھ 23 مئی 2018 14:52

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) شبقدر میںرمضان المبارک میں قصابوں نے بڑے گوشت کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرکے 300کی بجائے 400روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کردیا‘ جس پر اسسٹنٹ کمشنر اکرم شاہ نے فوری ایکشن لیا اور سینئر تحصیلدار مجاہد کی ڈیوٹی یونین کونسل مٹہ مغل خیل میں لگائی گئی جنہوں نے قصابوں کو مہنگا گوشت فروخت کرنے پر 9قصابوں کو پابند سلاسل کردیاجبکہ جونیئر تحصیلدار فرمان نے یونین کونسل بٹ گرام میں چھاپہ کے دوران 4قصابوں کو گرانفروشی پر جیل کی ہوا کھلادی‘اسسٹنٹ کمشنر اکرم شاہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن میں تین سے چار مرتبہ بازاروں کا رائونڈ کریں ‘تاکہ رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پایاجاسکے‘ اس موقع پر شبقدر کی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ مقامی انتظامیہ قصابوں کو سرکاری نرخ پر گوشت فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کریں ۔