رینجرز کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر ہیٹ اسٹروک کپمپس کا انعقاد

بدھ 23 مئی 2018 14:52

رینجرز کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر ہیٹ اسٹروک کپمپس کا انعقاد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر کراچی کے مختلف علاقوں اِرم بیکری، پٹرول پمپ چورنگی، ڈسکو موڑ نارتھ کراچی، ڈاکٹر ضیا الدین چورنگی ، سہراب گوٹھ، صائمہ پری مال حیدری مارکیٹ ، قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، سائیٹ اسٹیڈیم ، حب ریور روڈ نزد گلشنِ مزدور، ڈاکخانہ چورنگی سپر مارکیٹ، شاہ نواز چوک پاک کالونی، ڈسٹرک سینٹر آفس نارتھ ناظم آباد، اللہ والا کالج سیکٹر 13 اورنگی ٹان اورمواچھ موڑ حب ریورپر فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا ا ہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرزہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچا کے لیے مفت طبی سہولیات دی گئیں ۔اہلیانِ کراچی سے اپیل کی جاتی ہے کہ پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے فراہم کردہ ان سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔