پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سٹریٹ کریمنل اور گٹکا فروشوں کو گرفتارکرلیا

بدھ 23 مئی 2018 14:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سٹریٹ کریمنل اور گٹکا فروشوں کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس میڈیا سیل کے مطابق کلری پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کریمنل عبدلمجید کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ اور جیکسن تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ملزم ماضی میں بھی پولیس مقابلہ سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں گرفتار رہا ہے۔چاکیواڑہ پولیس نے کریک ڈائون کے دوران تین گٹکا فروش ملزمان محمدفہیم،شعیب اورمولا بخش کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے سینکڑوں پیکٹ گٹکا برآمد کرکے مقدمہ کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :