غزہ، حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے

بدھ مئی 14:55

غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) اسرائیلی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ شہر کے مغرب میں بمباری کی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق اس کارروائی میں اسرائیلی طیاروں نے الصیادین کی بندرگاہ اور وہاں سمندری پولیس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بمباری کے نتیجے میں غزہ شہر میں تین زور دار دھماکے سنے گئے جب کہ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ بندرگاہ کے اندر آگ کے شعلے دکھائی دیئے۔ اس موقع پر شہری دفاع کی فورس نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی۔دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت نے حملے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی تردید کی۔

متعلقہ عنوان :