ہنڈراس میں طیارہ حادثہ میں ایک خاتون سمیت 6 امریکی شہری زخمی ہو گئے

بدھ مئی 14:55

تیگوسی گالپا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ہنڈراس میں طیارہ حادثہ میں ایک خاتون سمیت 6 امریکی شہری زخمی ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنڈراس کی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی کے نائب سربراہ کارلوس کوڈیرو نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا دارلحکومت کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرامریکی شہر آسٹن سے آنے والا کمرشل جیٹ رن وے پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر گڑھے میں جا گرا اور دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد طیارے ملبے میں آگ بھڑک اٹھی،فائر فائٹرز نے موقعے پر پہنچ کر ایک خاتون سمیت 6 امریکی شہریوں کو باہر نکال دیا۔ان زخمی ہونے والے افراد کی حالت مستحکم ہے۔صدر جوآن اورلینڈو نے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ تمام زخمی ہونے والے افراد کی حالت مستحکم ہے۔واضح رہے کہ پہاڑوں میں گھیرے ہوئے اور چھوٹے رن وے والے ٹونکونٹن ائیر پورٹ کو دنیا کے خطرناک ائیر پورٹ میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔