امریکی ریاست ہوائی میں کیلوا آتش فشاں سے نکلنے والے والا لاوا بجلی گھر کے قریب پہنچ گیا

بدھ 23 مئی 2018 14:55

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) امریکی ریاست ہوائی میں کیلوا آتش فشاں سے نکلنے والے والا لاوا بجلی گھر کے قریب پہنچ گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست ہوائی کے زیر انتظام چلنے والے پونا جیوتھر کمپنی (پی جی وی)کے 38 میگا واٹ کے پلانٹ کو فوری طور پرکوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی جی وی کے قریب پڑنے والی دراڑوں میں لاوا آہستہ آہستہ نکلنا شروع ہو گیا ہے اور کمپنی کی مالکیت والے حصے میں آنا شروع ہو گیا ہے ۔

حکام اس صورتحال کا غور سے جائرہ لے رہے ہیں۔بیان میں کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پلانٹ سے آتش گیر مواد ہٹا دیا گیا ہے اوردیواروں میں ٹھنڈے پانی سے بھر دیا گیا ہے۔جہاں سے اب بھاپ کا اخراج ہو رہا ہے۔ shk/skr/hab 1419

متعلقہ عنوان :