سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی جانب سے فلسطینی صدر کی خیرت دریافت

بدھ 23 مئی 2018 14:55

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت و عافیت کی دعا کا اظہار کیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ٹیلیفون پر فلسطینی صدر محمد عباس سے ان کی خیریت اور صحت کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدر نے نیک تمناؤں اور دعاء صحت کے اظہار پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور سعودی فرماں روا کی صحت اور عافیت کے حوالے سے اپنی آرزوؤں کا اظہار کیا۔ فلسطینی سینئر مذاکرات کار صائب عریقات نے باور کرایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عباس آئندہ دو روز میں ہسپتال سے رخصت ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ محمود عباس کو گزشتہ اتوار کو مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں تیسری مرتبہ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔فلسطینی صدر پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔