سعودی عرب سے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

بدھ 23 مئی 2018 14:55

سعودی عرب سے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سعودی عرب سے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ،امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم 100پاکستانیوں کو قید کی سزا مکمل ہونے پر سعودی ائیر لائن کی پرواز 734کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا ۔ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیدخل ہونے والے مسافروں سے ضروری پوچھ گچھ کی اور بعد ازا ں انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :