Live Updates

قوم کو نیلی پیلی بسیں نہیں بنیادی سہو لتیں چاہئیں ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

بدھ 23 مئی 2018 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ انتخابا ت میں (ن) لیگ کو و اضح شکست نظر آ رہی ہے دھر نو ں کو ترقی کے راستہ میں رکا و ٹ بنا کر پیش کر نے والے اپنی نااہلی کا اعتر اف کیو ں نہیں کر تے ،انہو ں نے اپنے پانچ سا لہ دور اقتدارمیں عوام کو بنیاد ی سہو لتو ں سے بھی محروم رکھایہی و جہ ہے کہ (ن) لیگ کی اہم شخصیا ت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شرکت کررہی ہیں ۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پی پی 167میں افطار ڈنر تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے در باری عمران خان پر تنقید کر نے کی بجائے اپنے گر یبان میں جھا نکیں انتخابا ت قریب آ تے ہی شہباز شریف بھر شعلہ نما تقر یر یں کرکے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں جب شہباز شریف مسند اقتدار پر پہنچتے ہیں تو عوام سے کیے وعدو ںکی تکمیل کی بجائے کہتے ہیںجو ش خطا بت میں با ت ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کے دور اقتدار کوعوام اچھی طرح دیکھ چکی ہے قوم اب رو یتی چہرو ں سے تبد یلی چا ہتی ہے پور ے ملک میں تبد یلی کی ہوا چل پڑی ہے قوم کو نیلی پیلی بسیں نہیں اپنے مسا ئل کا حل چاہیے ۔انہو ں نے کہاکہحکمران ووٹ کی عزت نہیں کر پشن کے نوٹ کے تحفظ کے جنگ لڑ رہے ہیں ‘حکمران سیاسی مخالفین کو گالی سے خاموش کروانے کی حرکتوں سے باز نہ آئے قوم انکو ووٹ کی طاقت سے نشانہ عبر ت بنا دیں گے۔ انتخابا ت میںسیاسی مخالفین اپنی موت مر جائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات