رمضان کے بعد وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے‘خالد پرویز

بدھ 23 مئی 2018 14:55

رمضان کے بعد وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے‘خالد پرویز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) صدر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بینکوں سے لین دین پر عائد وِد ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے پر حکومتی ڈھٹائی افسوسناک ہے۔ حکومت مقتدر اور طاقتور حلقوں سے ٹیکس وصول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس سسٹم کو صحیح خطوط پر استوار کرنے، اسے آسان بنانے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کر سکا۔

متعلقہ عنوان :