ملکی معیشت میں پائدار بہتری لانے کیلئے بجٹ اور تجارتی خسارے پر قابو پانا بے حد ضروری ہے‘ پیاف

بدھ 23 مئی 2018 14:59

ملکی معیشت میں پائدار بہتری لانے کیلئے بجٹ اور تجارتی خسارے پر قابو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میںبجٹ خسارے کا حجم سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہے جب تک بجٹ خسارے پر قابو نہیں پا لیا جاتا پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا جائے گا، حکومت بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے اصلاحی اقدامات اٹھائے ۔ پاکستان کا بجٹ خسارہ جولائی تا مارچ 18 میں بڑھ کر14.81کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو سالانہ ہدف سے بھی زیادہ ہے۔

پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی پہلے نو ماہ کے دوران 27 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ۔ بجٹ اور تجارتی خسارہ کو کم کرنے کے لئے برآمدات میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور کاروباری طبقی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے آج سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے جاری کھاتوں کا خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔

ملکی معیشت میں پائدار بہتری لانے کے لئے بجٹ اور تجارتی خسارے پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔ بیرونی ملکوں سے آنے والی تر سیلات کو اسراف کی نذر کرنے کی بجائے سرماہی کاری کی طرف منتقل کیا جائے، انھوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دے رہی ہے، جس سے سالانہ ٹیکس کم از کم دگنا کیا جا سکتا ہے، انھوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس سکیم سے فائدہ اٹھاے ہوئے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں تاکہ ملکی وسائل بڑھیں اور غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم سے کم ہو۔ چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری اخراجات ختم کئے جائیں ۔ ملکی آمدنی میں اضافہ اور غیر ملکی قرضوں سے نجات ہی میں ترقی کا راز مضمر ہے۔

متعلقہ عنوان :