سات روز قبل اغوا ہونے تین بچوں کے باپ کی لاش حویلی لکھا سے برآمد ہو گئی

بدھ 23 مئی 2018 14:59

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سات روز قبل اغوا ہونے تین بچوں کے باپ کی لاش حویلی لکھا سے برآمد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چک بھوکن کے رہائشی اظہر علی شاہ کو اس کی بیوی(ا) اور اس کے آشنا اسرار شاہ نے نے اغوا کرلیا اور نشہ آوور شے کھلا کر بے ہوش کرکے اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرکے لاش بی لنک نہر میں پھینک دی تھانہ حولی لکھا نے لاش نہر سے نکال کر اس کی بیوی اور اس کے آشنا اسرار شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمہ بیوی(ا) اپنے مقتول خاوند کو ساڑھے چور ایکڑ زمین فروخت کرنے پر مجبور کرتی تھی لیکن وہ راضی نہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس پر ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے خاوند اظہر علی شاہ کو قتل کرکے اس لاش نہر میں پھینک دی۔

متعلقہ عنوان :